آلِ نبی کا قافلہ جب شام کو چلا
کہنے لگی حسین سے ہمشیر الوداع
آنے لگی اک لاشئہ بے شیر سے یہ صدا
یہ قافلہ لے جا زینب قافلہ لے جا
میں نے بسائی کربلا تُو شام کو بسا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
کچھ بھی نہ کر جو راہ میں سہنی ہیں سختیاں
سجاد میرا قافلے کا ہو گا ساربان
نیزے پہ تیرے ساتھ ہی جائے گا سر میرا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
شیریں کا گھر بھی راہ میں آئے گا اے بہن
تجھ کو اگر پہچان نہ پائے وہ پُر مہن
کہنا کے پورا ہو گیا وعدہ اے غمزدہ
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
اے زینب تیری راہ میں آئے گا اک مقام
حاکم بُلائے گا وہاں لے لے کے سب کا نام
کرنا وہاں بھی صبر تُو کرنا نہ بدُعا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
ایسی بھی منزل راہ میں آئے گی نوحہ گر
اُٹھے گی تیری سمت جو ناپاک ہر نظر
قرآں سُنائے گا وہیں نیزے پہ سر میرا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
اک ایسی بستی آئے گی کچھ پہلے شام سے
تقسیم ہو گی چادرِ راہب کے نام سے
پھر چھین لیں گے چادریں آ کر وہ اشقیائ
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
اے بہنا تیرا راہ میں ہو گا یہ حال بھی
بچے جُدا ہو جائیں گے جسموں سے کھال بھی
ہر گام تیرے حال پہ روئیں گی سیدہ
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
جا زینب جا آباد کر زندانِ شام کو
زینب سُلادینا وہیں اُس تشنہ کام کو
جس کے گوہر بھی چھِن گئے دامن بھی ہے جلا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
شہزادی میری شام سے آئی جو کربلا
کرتی تھی اپنے بھائی کی مرقد پہ یہ بُقا
زنداں بسا کے آ گئی تم نے جو یہ کہا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
دربارِ زینب میں دعا ہے مظہر عابدی
روضے پہ ہم جو جائیں تو آئے یہ حکم بھی
عرفان حیدر آج پھر نوحہ وہ تُو سُنا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔