ہر دم حسین تیرا غم حسین
ہے یہی دعا ہر مومن کی
رہے آنکھ ہماری نم حسین
تصویر پیمبر کے غم میں
یہ سارا عالم روتا ہے
گھر گھر میں مجلس جاری ہے
گھر گھر میں ماتم ہوتا ہے
زنجیر سے ماتم اکبر کا
تا حشر کریں گے ہم حسین
ہر دم حسین۔۔۔
خون حیدر کا ہے اصغر میں
اس بات کو حرمل بھول گیا
تھا تیر ستم حلقوم پہ جو
نیزے پہ جھولا جھول گیا
ہے کر گیا سارے عالم کی
ہر آنکھ کو وہ پرنم حسین
ہر دم حسین۔۔۔
معصوم جوانی قاسم کی
اب چین سے خاک پہ سوتی ہے
کر کر کے یاد سمندر کو
کربلاکی زمین بھی روتی ہے
جس طرح ہوا ٹکڑے ٹکڑے
مقتل میں تیرا قاسم حسین
ہر دم حسین۔۔۔
لے پرسہ اس معصومہ کا
کانوں سے جس کے خون بہا
جو دفن ہوی زنجیروں میں
جلا کرتہ جس کو کفن ملا
ٹکراتی تھی جو سر زنداں سے
رو کہتی تھی ہر دم حسین
ہر دم حسین۔۔۔
نہ سر کو جھکانے پاے لعیں
چاہا تھا جھکانا جس سر کو
خود اپنے سروں سے بھی اونچا
پڑا ان کو اٹھانا جس سر کو
گو کٹ گیا تیرا سر لیکن
پھر بھی نہ ہوا یہ خم حسین
ہر دم حسین۔۔۔
ہر دم کرو سنت ہے ماتم
ہے کرتے رہے یہ خود خاتم
نہ رکنے سے رک پاے گا
بڑھتا ہی رہے گا یہ ماتم
زینب کی دعا ہے یہ ماتم
ہوگا نہ کبھی یہ کم حسین
ہر دم حسین۔۔۔
اجڑا ہے پاک محمد کا
بن میں ہنستا بستا گلشن
کرتی ہے ماتم زینب کا
خورشید کے دل کی ہر دھڑکن
تیرے اکبر قاسم اصغر کا
ہر سانس میں ماتم حسین
ہر دم حسین۔۔۔