مدینے میں صغرا کی ہے یہ دعا
میرا بھیا اکبر سلامت رہے
دعا میری سن لے اے میرے خدا
میرا بھیا اکبر سلامت رہے
عجب خواب دیکھا ہے حیران ہوں
مصیبت زدہ ہوں پریشان ہوں
رہے خیر سے میرے پیارے چچا
میرا بھیا اکبر سلامت رہے
مدینے میں صغرا۔۔۔
میرے خواب میں کچھ حقیقت نہ ہو
قیامت سے پہلے قیامت نہ ہو
نہ ہو چور زخموں سے بابا میرا
میرا بھیا اکبر سلامت رہے
مدینے میں صغرا۔۔۔
بچھڑنے سے اصغر کے دل ہے اداس
نہ جانے وہ کب آے گا میرے پاس
ہمکتا رہے بھیا اصغر میرا
میرا بھیا اکبر سلامت رہے
مدینے میں صغرا۔۔۔
دوا چاہے مجھکو میسر نہ ہو
غذا چاہے مجھکو میسر نہ ہو
خدا میری سن لے میری التجاء
میرا بھیا اکبر سلامت رہے
مدینے میں صغرا۔۔۔
یہ دل اپنے بھائی پہ قربان ہے
مجھے اس کی شادی کا ارمان ہے
مجھے اس کا چہرہ دکھا دے خدا
میرا بھیا اکبر سلامت رہے
مدینے میں صغرا۔۔۔
کیء روز سے بڑھ رہا ہے بخار
تڑپتا ہے دل سوچ کر بار بار
ڈھلکتی ہے کیوں سر سے میری ردا
میرا بھیا اکبر سلامت رہے
مدینے میں صغرا۔۔۔
یہ فقری و عامر قیامت ہوی
لگی دل میں برچھی شہادت ہوئی
بہن کی دعا بن گیء مرثیہ
میرا بھیا اکبر سلامت رہے
مدینے میں صغرا۔۔۔