ولی ابن ولی سقی ابن سقی
جری ابن شیر جلی ناد علی
درہم برہم ہے لشکر سارا
علم دیکھ کے سب نے پکارا
قضا نہیں ہے جس کو گوارا
وہ چھوڑ دے دریا کا کنارہ
سر کربلا گونجی صداییں
قضا کی چھا رہی ہے گھٹاییں
فرس کو جلدی سے بگاییں
چلو اپنی جانیں بچائیں
بھاگ لو اب رن سے آج تو سر تن سے
روح کا جیون سے
یعنی رشتہ تن من دھن سے
باقی نہ رہے گا خوں سب کا بہے گا
کوئی نہ بچے گا گر کر دے حملہ عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربوبلا عباس
یا ابن حیدر یا عباس
یا شیر ببر عباس
یا ابن حیدر یا عباس
یا شیر ببر عباس
قدم قدم پہ موت بچھا کے
سروں سے سارا دشت سجا کے
ستمگروں کو خاک چٹا کے
بدل دیےء ہے رنگ فضا کے
وہ دیکھو دریا چھین لیا ہے
عدو کے پہرہ ٹوٹ چکا ہے
فضا میں نعرہ گونج رہا ہے
علم جری نے گاڑ دیا ہے
علقمہ کر دے گی فیصلہ
اے فوج اشقیاء
دریا تھا کل بھی میرا آج بھی میرا
موجوں نے کہا ہے ساحل پر لکھا ہے
وعدہ جو کیا ہے کر دے گا پورا عباس
پانی پر عباس کا قبضہ
کل بھی تھا اور آج بھی ہے
سن لے جہاں دریا یہ ہمارا
کل بھی تھا اور آج بھی
غازی کے پرچم کا پنجہ
آج بھی سب سے کہتا ہے
بیعت کے منہ پر یہ طمانچہ
کل بھی تھا اور آج بھی ہے
حیدر کربلا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربوبلا عباس
یا ابن حیدر یا عباس
یا شیر ببر عباس
یا ابن حیدر یا عباس
یا شیر ببر عباس
شباب مرتضیٰ عباس
دعائے فاطمہ عباس
علمدار حسین عباس
حسن کے دل کے چین عباس
ابا الفضل علی عباس
ولی ابن ولی عباس
دل ام البنین عباس
حسینوں سے حسیں عباس
بہادر اور نڈر
اے شیر نر شہ کی سپر عباس
وفا کی ابتداء اور انتہا
حق کی صدا عباس
قضا ہے تیرے سنگ عباس
تیرا حملہ دبنگ عباس
دلیروں کا دلیر عباس
کرے دشمن کو ڈھیر
عباس عباس عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربوبلا عباس
یا ابن حیدر یا عباس
یا شیر ببر عباس
یا ابن حیدر یا عباس
یا شیر ببر عباس
ولی ابن ولی سقی ابن سقی
جری ابن شیر جلی ناد علی
ادھر ادھر سے لشکر آے
کہاں ہے ہمت آنکھ ملاے
فرس جو ان پر بجلی گراے
گرے جو گر کر اٹھ نہیں پائے
خطا ہوئے اوسان شقی کے
جو دیکھے تیور شیر علی کے
ہے یہ منظر قہر جلی کے
قدم اکھڑے زمین سے سبھی کے
میمنہ الٹا ہے
میسرہ بکھرا ہے
ہر جگہ دیکھا ہے
شیرازی ساری فوجوں کا
قاسم ہے نہ دلاور
نہ حر سا دلاور
کہتے ہے یہ سرور
کافی ہے تنہا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربوبلا عباس
یا ابن حیدر یا عباس
یا شیر ببر عباس
یا ابن حیدر یا عباس
یا شیر ببر عباس
درہم برہم ہے لشکر سارا
یہ مشک و علم یہ جاہ و ہشم
کہتے ہیں مجھے سقاے حرم
مولا کی قسم توڑوں گا بھرم
بھاگیں گے ابھی یہ اہلِ ستم
وہ حشر بپا میں کر دوں گا
لاشوں سے یہ مقتل بھر دوں گا
گر مشک پہ وار کرو گے تم
میں جینا مشکل کر دوں گا
جو کہا غازی نے کر دیا حیدر کی ہے صدا تو نے تو
نقشہ کھینچا ہے خیبر کا
ہر سوں ہے تباہی
اے میرے سپاہی
میں دوں گا گواہی
اے میرے بیٹا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربلا عباس
حیدر کربوبلا عباس
یا ابن حیدر یا عباس
یا شیر ببر عباس
یا ابن حیدر یا عباس
یا شیر ببر عباس
دریا پہ علم کو گاڑ دیا
پیاسوں کے لئے مشکیزہ بھرا
خیمے کے طرف غازی جو چلا
غازی کو عدو نے گھیر لیا
وہ تیر چلے وہ مشک چھدی
بازو جو کٹے سنبھال نہ جری
تھی گرز سے زخمی پیشانی
مقتل میں تڑپتا تھا غازی
ایک آنکھ میں اس کی تیر لگا
خیموں میں ادھر فریاد یہ تھی
واویلا واویلا واویلا العباس
واویلا واویلا واویلا العباس
واویلا واویلا واویلا العباس
واویلا العباس
خیموں میں علم آیا ہے علم برادر نہیں آیا
اے مظہر اور فرحان سکینہ نے یہ فرمایا
واویلا واویلا واویلا العباس
واویلا واویلا واویلا العباس
واویلا واویلا واویلا العباس