Kanz e Aza

صغرا صغرا

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

قافلہ آ گیا


جب شام سے چھٹ کر آے حرم

تھے محو بکا با خدا دیدۂ نم

بن اجڑے ہوئے لوگوں کے قریب

جب پہنچی بنت شاہ امم

ایک ایک چہرے کو تکتی تھی

اور کرتی تھی بیمار فغاں

اکبر ہے کہاں اصغر ہے کہاں

عمو ہے کہاں بابا ہے کہاں سجاد کہاں

صغرا سے سن کر نام اپنا

سجاد یہ رو کر کہنے لگا


صغرا صغرا پردیس میں گھر برباد ہوا

بالوں کی سفیدی دیکھ زرا

صدموں سے میرا حال ہوا

صغرا صغرا۔۔۔


صغرا میں بتاؤں کیا تجھکو

کیا بیت گیء مقتل جا کر

عاشور کا سورج لے آیا

زینب کے اجڑ جانے کی خبر

عباس اور اکبر نہ رہے

ایک دن میں سبھی کو آی قضا

صغرا صغرا۔۔۔


تلوار میری روتی ہی رہی

میں باپ کی نصرت کر نہ سکا

مقتل سے اٹھی ھل من کی صدا

جھولے سے گیا بے شیر تیرا

ایک تیر لگا بے جان ہوا

مقتل سے یہ دی بابا نے صدا

صغرا صغرا۔۔۔


اکبر کے کلیجے سے برچھی

جس وقت شہ دیں نے کھینچی

تو اپنا مقدر دیکھ زرا

اس وقت ملی تحریر تیری

اکبر کو دیکھا رو دیےء

تحریر کو دیکھا اور یہ کہا

صغرا صغرا۔۔۔


اے صغرا تیرے عمو کی قسم

جب تک تھا فضا میں ان کا علم

پھپھیوں کے سروں پہ چادر تھی

لاچار نہیں تھے أہل حرم

ریتی پہ گرا جس وقت علم

بے ساختہ دل نے نوحہ کیا

صغرا صغرا۔۔۔


بے حال تھے صدموں سے بابا

اٹھتے تھے کبھی گر جاتے تھے

ایک لاش اٹھا کر لاتے تھے

ایک لاش اٹھانے جاتے تھے

کبھی قاسم کے ٹکڑے لاے

کبھی عون و محمد کا لاشہ

صغرا صغرا۔۔۔


پھر عصر کا وہ ہنگام اٹھا

مرنے کو چلا جب بابا تیرا

نو لاکھ کا لشکر تھا صغرا

اور تنہا کھڑے تھے شاہ ہدا

بابا کی شہادت کیسے ہوئی

میں تجھکو نہیں بتلا سکتا

صغرا صغرا۔۔۔


پھر شام غریباں کی آی

مقتل میں اندھیرے چھانے لگے

مقتل کی اندھیروں میں ظالم

خیموں کو جلانے آنے لگے

در چھینے گےء اور چادریں

زہرا کا چمن تاراج ہوا

صغرا صغرا۔۔۔


بازار گےء دربار گےء

یہ غم جیتے جی مار گےء

زنداں میں سکینہ جب بچھڑی

ہم لوگ بھی ہمت ہار گےء

رو رو کے حرم یہ کہتے تھے

اب کیسی رہائی کیا جینا

صغرا صغرا۔۔۔


مظہر یہ بیاں آسان نہیں

فرحان کے آنسوں بہنے لگے

غش کھانے لگی صغرا سن کر

سجاد بھی رو کر کہنے لگے

مر جاتی صغرا تو سن کر

الشام اگر سمجھا دیتا

صغرا صغرا۔۔۔