Kanz e Aza

شیر خدا کا

A noha written by Nasir Hussain. Lyrics in Urdu.

تیری آنکھیں سقی عباس تیری زلفیں سقی سقی عباس

تیرا چہرہ سقی عباس ہے مثل حیدر کرّار


شیر خدا کا شیر ہے عباس

عباس عباس عباس عباس عباس


حیدر نے دعاؤں میں بس تجھکو ہی مانگا ہے

زہرا کی تمنا تو زینب کا سہارا ہے

کلثوم کا بھای ہے شبیر کا چہرہ ہے

تقدیر ہے کیا تیری کیا تیری مولا

شیر خدا کا شیر۔۔۔


شبر کی حقیقت تو شبیر کا لشکر تو

میداں میں اے غازی ہے حیدر صفدر تو

اک وار میں کرتا ہے ملعونوں کو بے سر تو

یہ تیرا قصیدہ بھی رب جھوم کے ہے پڑتا

شیر خدا کا شیر۔۔۔


جبریل لرزتے ہیں اور عرش لرزتا ہے

حیبت ہے تمہاری وہ خاموش جو دریا ہے

عباس تمہیں سورج حیرانی سے تکتا ہے

تلوار چلای ہے صفین میں جس لمحہ

شیر خدا کا شیر۔۔۔


جو سر کو جھکاتے ہیں عباس کی چوکھٹ پر

معراج وہ پاتے ہیں عباس کی چوکھٹ پر

سر جو نہ جھکاتے ہیں عباس کی چوکھٹ پر

اس شخص سے خوش ہر گز اللّٰہ نہیں ہوگا

شیر خدا کا شیر۔۔۔


تو ثاقیء کوثر کا فرزند ہے اے غازی

اس واسطے سرور نے دی مشک تجھے غازی

اب بالی سکینہ کی بس پیاس بجھا غازی

یہ کہکے شہ دیں نے میداں میں تجھے بھیجا

شیر خدا کا شیر۔۔۔


عباس پہ میداں میں کیا ظلم ہوا ہاے

شانے بھی کٹے ان کے مشکیزہ چھدا ہاے

غازی کا یہ ارماں بھی پیاسا ہی رہا ہاے

افسوس کہ خیموں میں پانی نہ پہنچ پایا

شیر خدا کا شیر۔۔۔


باٹیں گے صدا کوزے پانی سے بھرے مولا

زوار کا وعدہ ہے یہ تجھ سے میرے مولا

عارف کو بلالے تو روضے پہ تیرے مولا

ناصر نے بھی رو رو کر تجھ سے ہے یہی مانگا

شیر خدا کا شیر۔۔۔