Kanz e Aza

عاشور کی وہ رات

A noha written by Kazim Banarsi. Lyrics in Urdu.

عاشور کی وہ رات وہ سناٹے کا عالم

فطرت کی خموشی میں فرشتوں کا وہ ماتم

سویا ہوا رن میں اسداللہ کا ضیغم

اور خون میں ڈوبا ہوا اسلام کا پرچم

عباس تجھے أہل وفا یاد کریں گے


دیکھی نہ گیء‌‌ بچوں کی جب تشنہ دہانی

آنکھوں میں کھٹکنے لگی موجوں کی روانی

پانی کے لئے اپنا لہو کر دیا پانی

بچپن پہ سکینہ کے فدا کر دی جوانی

عباس تجھے أہل وفا یاد کریں گے


قبضے میں تھی تلوار کے قبضے میں خدائی

دو ہاتھ چلی تھی کہ ترای نظر آی

بھای کی وغا دور سے دیکھا کیےء بھای

یوں شان وفا تو نے وفادار دکھای

عباس تجھے أہل وفا یاد کریں گے


اے فاطمہ زہرا کے قمر نیر تاباں

بازوے حسین ابنِ علی ناصر ایماں

خالق کی قسم کر دیا اسلام پہ احساں

اے مشک سکینہ کے محافظ تیرے قرباں

عباس تجھے أہل وفا یاد کریں گے


دنیا سے گیا شان وفاؤں کی دکھا کر

پانی نہ پیا پیاسا رہا نہر پہ جا کر

گھوڑے سے گرا خاک پہ بازو کو کٹا کر

سویا بھی تو سوی ہوی ملت کو جگا کر

عباس تجھے أہل وفا یاد کریں گے


کاظم کوئی کرتا ہے تو کرنے دو بہانا

گونجے گا فضاؤں میں وفاؤں کا ترانہ

ہر رنگ میں ڈھل جاے گا یہ غم کا فسانہ

فطرت تو نہ بدلے گی بدل جاے زمانہ

عباس تجھے أہل وفا یاد کریں گے