Kanz e Aza

صدا عباس تھی

A noha written by Dayam Najafi (2026). Lyrics in Urdu.

وقتِ آخر پیاسے ہونٹوں کی صدا عباس تھی

بھای تھا خنجر کی ضد پر اور بہن بے آس تھی


بعد سقہ پھر نہ آیا لب پہ پانی کا سوال

شان کی بالی سکینہ کس قدر حساس تھی

وقتِ آخر پیاسے۔۔۔


کھا رہی ہے اب طمانچے باپ کے جانے کے بعد

وہ سکینہ جو شہ دین کے لئے الماس تھی

وقتِ آخر پیاسے۔۔۔


کر دیےء قربان بازو مشک پانی کے لئے

سامنے غازی کے بس آل نبی کی پیاس تھی

وقتِ آخر پیاسے۔۔۔


جس گھڑی تھی لوٹ اسباب نبی کی دشت میں

ایسے مشکل میں صداے آل یا عباس تھی

وقتِ آخر پیاسے۔۔۔


کٹ گےء اس شیر کے بازو لب نہر فرات

کربلا کے دشت میں جو بیکسوں کی آس تھی

وقتِ آخر پیاسے۔۔۔


چل رہی تھی جس گھڑی حلق شہ دیں پر چھری

ہاے غربت اس گھڑی شبیر کی ماں پاس تھی

وقتِ آخر پیاسے۔۔۔


بھیجتے ہی بھای کو شبیر نے تھامی کمر

رخصتی یہ شیر حیدر کس قدر حساس تھی

وقتِ آخر پیاسے۔۔۔


سامنے سے حملہ ور ہو نہ پای فوج شام

کس قدر اہل ستم پہ حیبت عباس تھی

وقتِ آخر پیاسے۔۔۔


دایم و یزداں حسار با وفا سے پیشتر

زندگانی اپنی زیر سایۂ افلاس تھی

وقتِ آخر پیاسے۔۔۔