Kanz e Aza

غموں کی انتہا

A noha written by Dayam Najafi. Lyrics in Urdu.

ذبیح ماریہ حسین

قتیل نینوا حسین

غموں کی انتہا حسین

حسین حسین حسین حسین


جواں کی لاش لاتے ہیں لحد کوئی بناتے ہیں

وطن سے دور دشت میں حسین غم اٹھاتے ہیں

غموں کی انتہا حسین

حسین حسین حسین۔۔۔


ہے بے کفن میرا پسر کوئی بچاے آن کر

صداییں دے رہی یہ تڑپ تڑپ کے نوحہ گر

غموں کی انتہا حسین

حسین حسین حسین۔۔۔


نہ تو کفن نصیب ہے نہ تو وطن نصیب ہے

نبی کا لاڈلا حسین اس قدر غریب ہے

غموں کی انتہا حسین

حسین حسین حسین۔۔۔


غموں سے چور چور ہے لہو لہو ہے شاہ دیں

مگر ہے سجدۂ خدا میں خم حسین کی جبیں

غموں کی انتہا حسین

حسین حسین حسین۔۔۔


سناں کی نوک پر اذاں نےء جہاد کا امتحاں

سناں پہ آگے آگے ہے حسین میر کارواں

غموں کی انتہا حسین

حسین حسین حسین۔۔۔


یہ غربت شہ زمن نصیب کب ہوا کفن

یہ انتہاے ظلم تھی جدا جدا کیا بدن

غموں کی انتہا حسین

حسین حسین حسین۔۔۔


لرز رہی تھی خود زمیں فلک پہ حشر تھا بپا

چھری ہے کند اور گردن غریب فاطمہ

غموں کی انتہا حسین

حسین حسین حسین۔۔۔


کہاں ستم کا سلسلہ کہاں غریب نینوا

یہ کہکے دایم اور یزداں رو پڑی وہ غمزدہ

غموں کی انتہا حسین

حسین حسین حسین۔۔۔