Kanz e Aza

شہہ نے زینب سے

A noha written by Qais Zangipuri. Lyrics in Urdu.

شہہ نے زینب سے کہا مقتل میں تم آنا نہیں

اے بہن خنجر تلے بھائی کو تڑپانا نہیں


چھُپ گئے تھے اس طرح تیروں میں سرتا پا حسین

آئے خیمے میں تو گھر والوں نے پہچانا نہیں

شہہ نے زینب سے۔۔۔


دیکھتے کب تک ملتا ہے لاشِ سرور کو کفن

وادیئے غربت میں کوئی اپنا بے گانہ نہیں

شہہ نے زینب سے۔۔۔


شہہ کو سینے سے لگا کر خلد میں بولے رسول

کیا میری اُمت نے بیٹا تجھے پہچانا نہیں

شہہ نے زینب سے۔۔۔


قبر میں منہ چوم کر بے شیر کا بولے حسین

ہم بھی آتے ہیں ابھی اے لال گھبرانا نہیں

شہہ نے زینب سے۔۔۔


کیسے جس بے کس کے ماتم دار کل ہوتے تھے قتل

آج دیکھو کس جگہ ااس کا عزاخانہ نہیں

شہہ نے زینب سے۔۔۔