شہیدِ کربلا بابا
غریبُالبے وطن بابا
ہزار افسوس تم مارے گئے
تشنہ دہن بابا
---شہیدِ کربلا
اگر مقتل میں میں ہوتی
تمہارے لاشے پر روتی
گدائی کر کے پہناتی
تمہیں دو گز کفن
---شہیدِ کربلا
حسن کو زہر پلوایا
تمہیں تیغوں سے کٹ پایا
مٹایا رفتہ رفتہ یوں
نشانِ پنجتن بابا
---شہیدِ کربلا