Kanz e Aza

شہ رگ اصغر

A noha written by Tauseef. Lyrics in Urdu.

شہ رگ اصغر پہ ہاے

حرملہ کا تیر ہے


دیکھ کر منظر ہے نازاں

مادر بے شیر ہے


میں بھی قاسم کی طرح

دونگی اصغر خواب تھا

آج تو نے لاج رکھ لی

یہ میری تعبیر ہے

شہ رگ اصغر۔۔۔


حرملہ کا تیر کھا کے

لب ہلے معصوم کے

کوی پوچھے حرملہ سے

کیا میری تقسیر ہے

شہ رگ اصغر۔۔۔


رو پڑے پیکاں کمانے

غش میں سارے انبیاء

ہاتھ میں لاشہ پسر کا

سجدے میں شبیر ہے

شہ رگ اصغر۔۔۔


خون میں ڈوبے ہوئے

لال سے کہتی تھی ماں

اٹھ تجھے ملنے ہے آی

ہاے سکینہ دلگیر ہے

شہ رگ اصغر۔۔۔


دھوپ میں توسیف رو رو

آلعجل کی دے صدا

منتظر مولا کھڑی ہے

آیت تطہیر ہے

شہ رگ اصغر۔۔۔