شہید کربلا بے شیر اصغر
تبسم ہے تیرا شمشیر اصغر
مدینے میں فقط کچھ دن کا سن تھا
کہ تو نے چھوڑ دی آغوش صغرا
تھا دل میں تیرے قربانی کا جزبہ
تو ہے جان دل شبیر اصغر
شہید کربلا۔۔۔
یہ ہے پیاسا مسافر اور کمسن
ہے اس کی مٹھیاں بھی بند لیکن
یہ کر سکتا ہے نا ممکن کو ممکن
کرے گا دین کی تعمیر اصغر
شہید کربلا۔۔۔
اکیلے رن میں تھے سبط پیمبر
مگر کتنا یقین تھا ان کو تجھ پر
کہ مقتل میں صدا ھل من کی دے کر
بلاتے ہیں تجھے شبیر اصغر
شہید کربلا۔۔۔
برستا خون کربل کی ہوا میں
وہ ہل من کی صدا دشت بلا میں
وہ تیرا رَن کو آنا اس فضا میں
برائے نصرت شبیر اصغر
شہید کربلا۔۔۔
ہے کیسی کمسن یا رب دہائی
صداے العطش لب پر نہ آی
فقط سوکھی زباں سب کو دکھای
مکمل صبر کی تصویر اصغر
شہید کربلا۔۔۔
نہ بھولے گا زمانہ تیرا احساں
تبسم تیرا فتح حق کا اعلان
تو ہے بے شیر مگر مرد میداں
عطش کے کارواں کے میر اصغر
شہید کربلا۔۔۔