عاشور کا سورج کہہ دے گا
خاموش کنارا کہہ دیگا
جو بات کے اصغر کہہ نہ سکے
بہتا ہوا دریا کہہ دیگا
کس طرح جوانی خاک ہوئی
لیلیٰ کا کلیجہ کہہ دے گا
بہتے ہوئے آنسوں کہہ دیں گے
اترا ہوا چہرہ دیگا
احمد کی نواسی کا عالم
اٹھتا ہوا پردہ کہہ دیگا
کس طرح چھنی سر سے چادر
جلتا ہوا خیمہ کہہ دے گا
کس طرح گےء اصغر رن میں
آباد ہوی کیوں کر تربت
بانو کی اداسی کہہ دے گی
اجڑا ہوا جھولا کہہ دے گا
اکبر کی اجل آی پہلے
یا برچھی کا پھل نکلا پہلے
شبیر کی قسمت کہہ دے گی
اکبر کا کلیجہ کہہ دے گا
امت کے لئے اصغر آے
پانی نہ ملا پیاسے ہیں گےء
چھپ ہو گی اگر ننھی سی لحد
اجڑا ہوا جھولا کہہ دے گا
ناؤک کی کھٹک دل کی ہمت
امت پہ نظر بابا کا خیال
کیا راز خدا سمجھے اصغر
ہنستا ہوا چہرہ کہہ دے گا
ہر گام پہ ٹھوکر کھا کھا کر
جب باپ پسر کو ڈھونڈے گا
کس سمت ہے اکبر کی میت
الجھا ہوا رستہ کہہ دے گا
مشکیزہ چھدا پانی تو بہا
میت نہ ہٹی تربت ہی بنی
دریا کی ترای کس کی ہے
عباس کا روضہ کہہ دے گا
شادی سے غرض شادی کب تھی
یہ درس علم تھا دنیا کو
کچھ دیر کا دولہا کہہ دے گا
اجڑا ہوا سہرا کہہ دے گا