عاشور کا منظر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے اور زینب
عاشور کا منظر ہے اور زینب
اسباب لُٹ چُکے ہیں خیمے بھی جل چُکے ہیں
اور ظُلم و ستم کی صورت آہوں میں ڈھل چُکے ہیں
اک لاشِ بے سر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
بھائی کی لاش رن میں عُریاں پڑی ہوئی ہے
اور ہمشیر سر برہنہ بے آسرا کھڑی ہے
اب سوگ کی چادر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
نانا کی قبر چُھوٹی ہائے وطن بھی چُھوٹا
تھا وہ گھر جو فاطمہ کا کل تک بسا ہوا تھا
اُجڑا ہوا وہ گھر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
قاسم کی لاش دیکھی اکبر کی لاش دیکھی
اور عباسِ باوفا کی اصغر کی لاش دیکھی
اب لاشِ برادر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
شُعلے بھڑک رہے ہیںگُلزارِ پنجتن میں
اہلِ حرم کے بازو بندھے ہیں اک رسن میں
اسلام کا لشکر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
پھیلے ہوئے ہیں ہر سو ویرانیوں کے سائے
زینب کی ایک جاں ہے کس کس کا غم اُٹھائے
بیمار ہے لنگر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
کُوفے کی شہزادی سر پر ردا نہیں ہے
یہ حال ہے کہ کوئی پہچانتا نہیں ہے
دربارِ ستمگر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
نامحرموں کی نظریں پڑتی ہیں جب حرم پر
شرم و حیا سے زینب بے چین ہر قدم پر
ہر گام ایک نشتر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔
محشر خلوص دل سے کر ذکر پنجتن کا
لکھ اپنے آنسوؤں سے نوحہ شہ زمن کا
پھر تیرا مقدر ہے اور زینب
کفار کا لشکر ہے ۔۔۔
عاشور کا منظر ہے ۔۔۔