شہ کی دختر سو رہی ہے شام کے زندان میں
اک صف ماتم بچھی ہے شام کے زندان میں
شاہ کے سینے پر قرار آتا تھا جس غم خوار کو
خاک پر سوی ہوی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
عابد بیمار کے ہاتھوں سے یہ مت پوچھئے
کس طرح تربت بنی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
سید سجاد کی آنکھوں سے آنسوں ہے رواں
بیکسی ہی بیکسی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
یا علی أہل حرم کی آیےء امداد کو
کس قدر بے چارگی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
شب کے سناٹے میں اکثر سوچتی رہتی ہے ماں
ایک بچی رو رہی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
رات کی تاریکیوں میں دختر شبیر نے
غم کی چادر اوڑھ لی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
اس لیئے قبر سکینہ پر اداسی چھائی ہے
تیرگی ہی تیرگی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
بعد شہ مت پوچھئے کیسی قیامت آ گیء
گریہ و سینہ زنی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
وا حسینا کی صداییں گونجتی ہے رات و دن
ہر طرف ویرانگی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
رات بھر شبنم کا گریہ دن میں سورج کی تپش
چار سوں افسردگی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
اپنی اشکوں سے در و دیوار پر سجاد نے
داستانے غم لکھی ہے شام کے زندان می
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔
ہے اسیم آل نبی پر اک قیامت آ گیء
بھوک ہے اور تشنگی ہے شام کے زندان میں
شہ کی دختر سو رہی ہے۔۔۔