Kanz e Aza

شہ نہ خنجر پہ

A noha written by Ahmed Naved. Lyrics in Urdu.

شہ نہ خنجر پہ نہ شہ خستہ تنی پر روے

اپنے قاتل کی مگر ذود ہسی پر روے


اپنے زخموں کو کہاں روے کریم ابنِ کریم

جس کسی نے بھی دیا زخم اسی پر روے

اپنے قاتل کی مگر۔۔۔

شہ نہ خنجر پہ۔۔۔


اپنے پیرہن خستہ کا کوئی غم نہ کیا

حاکم شام کی بے پیرہنی پر روے

اپنے قاتل کی مگر۔۔۔

شہ نہ خنجر پہ۔۔۔


مل کے چہرے پہ خود اپنے علی اصغر کا لہو

قاتل دین تیری دنیا طلبی پر روے

اپنے قاتل کی مگر۔۔۔

شہ نہ خنجر پہ۔۔۔


دل اکبر کی قاسم ہاے سناں ابنِ انس

کھینچ کر برچھی تیری سنگ دلی پر روے

اپنے قاتل کی مگر۔۔۔

شہ نہ خنجر پہ۔۔۔


کر کے ماتم تو کرے غربت شہ کا ماتم

کوئی روے تو حسین ابنِ علی روے

اپنے قاتل کی مگر۔۔۔

شہ نہ خنجر پہ۔۔۔


انکی ہی نظروں سے دیکھا کیےء گرتے انکو

جب حسین انکی کسی بے ادبی پر روے

اپنے قاتل کی مگر۔۔۔

شہ نہ خنجر پہ۔۔۔


تیر جس نے بھی کہیں تولا چلانے کے لئے

کر کے حجت کو تمام اسکی کجی پر روے

اپنے قاتل کی مگر۔۔۔

شہ نہ خنجر پہ۔۔۔


اپنے اصحاب سے ایک شام اٹھا کر بیعت

ابنِ مرجانا کی بیعت طلبی پر روے

اپنے قاتل کی مگر۔۔۔

شہ نہ خنجر پہ۔۔۔


خون اصغر کا بہا کر بھی نہ سنبھلے جو نوید

کیوں خدا نہ بے انکی بے راہ روی پر روے

اپنے قاتل کی مگر۔۔۔

شہ نہ خنجر پہ۔۔۔