Kanz e Aza

توڑ کر بند

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

اماں میری اماں میری اماں


توڑ کر بند کفن مجھکو بلا لو اماں

کربلا والے مسافر کو سنبھالو اماں


ابھی کچھ دیر تو ٹہرو میرا پھٹتا ہے جگر

پاس تم کو بھی میرے نانا کے چلی جانا مگر

آخری بار کلیجے سے لگا لو اماں

توڑ کر بند کفن۔۔۔


بن تمہارے نہیں منظور یہ جینا مجھکو

راس آے گا کہاں اب یہ مدینہ مجھکو

لے چلو ساتھ کفن میں ہی چھپالو اماں

توڑ کر بند کفن۔۔۔


جب سے مارا ہے ستمگر نے طمانچہ تم کو

آنکھ بھر کر نہیں شبر نے ہے دیکھا تم کو

اک نظر روتے ہوے بیٹے پہ ڈالو اماں

توڑ کر بند کفن۔۔۔


دل نہیں مانتا کس طرح یہ برداشت کروں

دیکھ کر آپ کے قاتل کو میں خاموش رہوں

اس اذیت سے کسی طرح نکالو اماں

توڑ کر بند کفن۔۔۔


جب تلک تم‌ نہ بلاؤ گی نہ آے گا حسین

پیار ماں بیٹے کا دنیا کو دکھاے گا حسین

آج پہلو سے زرا ہاتھ ہٹا لو اماں

توڑ کر بند کفن۔۔۔


تم‌ نہ ہوگی تو میں دنیا میں جیوں گا کیسے

آج ماں بیٹا کا اک ساتھ جنازہ اٹھے

ایک جنت سے کفن اور منگا لو اماں

توڑ کر بند کفن۔۔۔


قتل محسن کا ہوا اور میں خاموش رہا

آپ پر ظلم ہوا اور میں خاموش رہا

اب خموشی سے میری پہرہ اٹھا لو اماں

کربلا والے مسافر کو سنبھالو اماں

توڑ کر بند کفن۔۔۔


ساتھ جاینگے وہاں سارے بہن بھائی ابھی

جہاں رونے کی شکایت نہ کریں گے کوئی

دور یثرب سے کوئی بستی بسا لو اماں

توڑ کر بند کفن۔۔۔


ماں کی میت پہ بھی رہوار سے گرتے دم بھی

شہ نے آواز تکلم اسی انداز میں دی

اپنے مظلوم کو گودی میں اٹھا لو اماں

توڑ کر بند کفن۔۔۔