ہاے حسین ہاے حسین
تڑپ کر کہتے تھے سرور
زرا کچھ دیر رک جا
اے ظالم کاٹ لینا سر
زرا کچھ دیر رک جا
کیء سو تیر ہیں پیوست تن میں
کہ اب طاقت نہیں میرے بدن میں
کہاں جاؤں گا میں اٹھ کر
زرا کچھ دیر رک جا
تڑپ کر کہتے تھے۔۔۔
کہیں ایسا نہ ہو گھبراے زینب
شہادت گاہ میں آجائے زینب
کھڑی ہے خیمے کے در پر
زرا کچھ دیر رک جا
تڑپ کر کہتے تھے۔۔۔
بہن کو بھای سے ہوتی ہے الفت
کہ جیسے پھول کو خوشبو سے نسبت
ہٹا لے حلق سے خنجر
زرا کچھ دیر رک جا
تڑپ کر کہتے تھے۔۔۔
میں سر دینے کو ہوں تیار لیکن
بہن ممکن ہو تو پھر ڈھل جانے دے دن
بہن دیکھے نہ یہ منظر
زرا کچھ دیر رک جا
تڑپ کر کہتے تھے۔۔۔
بدن ڈھک دے میرا میری عبا سے
ٹپکتا ہے لہو میری قبا سے
میں ہوں اس وقت خون سے تر
زرا کچھ دیر رک جا
تڑپ کر کہتے تھے۔۔۔
تباہی پہ نظر رکھے ہوئے ہے
میری ماں سر پہ سر رکھے ہوئے
رحم کچھ دیر کر مجھ پر
زرا کچھ دیر رک جا
تڑپ کر کہتے تھے۔۔۔
میرے بھائی میرے بابا کا رونا
لپٹ کر دیر تک نانا کا رونا
اثر کرنے لگا دل پر
زرا کچھ دیر رک جا
تڑپ کر کہتے تھے۔۔۔
میرے سینے پہ سونے کو حزینہ
نقل آے نہ خیمے سے سکینہ
ستاتا ہے مجھے یہ ڈر سدا
زرا کچھ دیر رک جا
تڑپ کر کہتے تھے۔۔۔
بیاں آخر کروں آصف میں کیوں کر
تڑپ کر کہتے تھے عامر یہ سرور
دعائے خیر ہے لب پر
زرا کچھ دیر رک جا
تڑپ کر کہتے تھے۔۔۔