ہے کربلا کا یہ دعوہ حسین آج بھی ہے
یہ کس نے کہہ دیا کل تھا حسین آج بھی ہے
شہادتوں کے لبوں ہے شکریہ زینب
نہ ہوتی تو تو سمٹ جاتی کربلا زینب
تیرے وسیلے سے زینب حسین آج بھی ہے
ہے کربلا کا یہ دعوہ۔۔۔
یہ حر مزاج سے کہتی ہے مجلس شبیر
بس ایک پل میں بدل جاے گی تیری تقدیر
عزا کے فرش پہ آجا حسین آج بھی ہے
ہے کربلا کا یہ دعوہ۔۔۔
وہ اور ہونگے جنہیں اپنی جان ہے پیاری
قضا کے خوف سے کیوں چھوڑ دے عزاداری
ہے جب یقین ہمارا حسین آج بھی ہے
ہے کربلا کا یہ دعوہ۔۔۔
جلوس میں جو کبھی ذوالجناح آتا ہے
تو اس کے چلنے کا انداز یہ بتاتا ہے
کہ جیسے زین پہ بیٹھا حسین آج بھی ہے
ہے کربلا کا یہ دعوہ۔۔۔
یہ دعوہ ٹھیک ہے مختار اور تکلم کا
ظہور قایم آل رسول جب ہوگا
کہے گا سارا زمانہ حسین آج بھی ہے
ہے کربلا کا یہ دعوہ۔۔۔