Kanz e Aza

یہ کونسی بستی ہے

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

شام ہاے شام

ہے سب کی جھولیوں میں پتھر

یہ کونسی بستی ہے فضہ

ہوتا ہے چراغاں کیوں گھر گھر

یہ کونسی بستی ہے فضہ

شام ہاے شام


پوچھو تو زرا اماں ان سے

کیوں دیکھنے ہم کو آتے ہیں

ہر سمت خوشی کا عالم ہے

بازار سجاے جاتے ہیں

کیوں عید کے جیسا ہے منظر

یہ کونسی بستی ہے فضہ

شام ہاے شام

---ہے سب کی جھولیوں


سجاد کی آنکھوں سے اب تک

آنسوں ہی برستے دیکھے تھے

اب دیکھ رہی ہوں میں اسکی

آنکھوں سے مسلسل خوں بہتا

پوچھو تو کسی سے یہ جا کر

یہ کونسی بستی ہے فضہ

شام ہاے شام

---ہے سب کی جھولیوں


باغی آے باغی آے

یہ کیسی منادی ہوتی ہے

لگتا ہے زمانے بعد کوئی

اس شہر میں شادی ہوتی ہے

کچھ ایسے سجاے ہیں بام و در

یہ کونسی بستی ہے فضہ

شام ہاے شام

---ہے سب کی جھولیوں


ہم سب کے سروں سے بہتے ہیں

کس واسطے یہ خوں کے دھارے

کوئی کھولتا پانی پھینکتا ہے

کوئی پھینک رہا ہے انگارے

سب ملکر مارتے ہیں پتھر

یہ کونسی بستی ہے فضہ

شام ہاے شام

---ہے سب کی جھولیوں


وعدہ جو کیا تھا یثرب میں

آتا ہے یاد وہی وعدہ

محسوس مجھے یہ ہوتا ہے

تکتا ہے کوی میرا رستہ

کیا شیریں کا ہے پاس میں گھر

یہ کونسی بستی ہے فضہ

شام ہاے شام

---ہے سب کی جھولیوں


قرآن سناتے جاتے تھے

شبیر سر نوکِ نیزہ

روتا تھا تکلم ابن علی

جب پوچھتی تھی بنت زہرا

کیوں گرتا ہے عباس کا سر

یہ کونسی بستی ہے فضہ

شام ہاے شام

---ہے سب کی جھولیوں