Kanz e Aza

یا مظلوم امام

A noha written by N. Sarwar, H. Naqvi & Z. Abbas (2026). Lyrics in Urdu.

یا مظلوم امام


سب کے آنسوں ہیں رواں

سب کے لب پر ہے فغاں

اے دل یا فاطمہ

یا مظلوم امام


حسین حسین حسین

السلام

حسین جاں حسین جاں حسین جاں

یا امام

حسین جاں حسین جاں حسین جاں

یا حسین یا حسین یا حسین

یا حسین یا حسین یا حسین


نوحہ ہے ماتم ہے دل گریہ کناں ہے

ہر لمحہ ہر لب پر ایک آہ و فغاں ہے

دریا ہے پانی ہے سب کچھ تو رواں ہے

ایک گھر تھا زہرا کا اب گھر وہ کہاں ہے

دل زہرا ہے بڑا تنہا ہے

بڑا پیاسا ہے بڑا پیاسا ہے


سب کے آنسوں ہیں رواں

سب کے لب پر ہے فغاں

اے دل یا فاطمہ

یا مظلوم امام

یا حسین یا حسین یا حسین

یا حسین یا حسین یا حسین


نہ لشکر نہ یاور نہ کوئی سہارا

نہ بھای نہ بیٹے گھر لٹ گیا سارا

نیزوں میں تیغوں میں زہرا کا دلارا

کس دل سے غربت میں پیاروں کو پکارا

کہاں ہو اکبر کہاں ہو اصغر

صدا دو دلبر صدا دو دلبر


سب کے آنسوں ہیں رواں

سب کے لب پر ہے فغاں

اے دل یا فاطمہ

یا مظلوم امام

یا حسین یا حسین یا حسین

یا حسین یا حسین یا حسین


محشر کا منظر ہے روتا ہے بیاباں

شعلے ہیں خیمے ہے اور شام غریباں

نہ غازی نہ چادر زینب ہے پریشاں

بہنوں کا بچوں کا اب کون نگہبان

حسین آجاؤ نہ اب تڑپاو

ردا بھی لاؤ ردا بھی لاؤ


سب کے آنسوں ہیں رواں

سب کے لب پر ہے فغاں

اے دل یا فاطمہ

یا مظلوم امام

یا حسین یا حسین یا حسین

یا حسین یا حسین یا حسین


السلام

حسین جاں حسین جاں حسین جاں

یا امام

حسین جاں حسین جاں حسین جاں


یا مظلوم امام

یا مظلوم امام

یا مظلوم امام

یا مظلوم امام