ہر رنج سہا صدمہ بھی کیا کیا نہ اٹھایا
بازار بھی حالات نے زینب کو دکھایا
پتھر تو برستے تھے مگر آگ بھی برسی
جب قافلہ عابد کا بازار میں آیا
ہر رنج سہا۔۔۔
ہر ظلم پہ سجاد کی آنکھیں تو ہے برسی
پر شام کے بازار نے زیادہ ہے رلایا
ہر رنج سہا۔۔۔
اسلام کی خاطر قدم قدم پہ ہر درد الم اپنایا
تھی دو تعریفات محمد کی اسے دیس بہ دیس پھرایا
ورثے میں پاک معظمہ کو دربار گیا دکھلایا
پر وقت کی ظالم گردش نے بی بی کو خوب ستایا
کچھ رنج تو مخدومہ کو ورثہ میں ملے تھے
پر وقت کی گردش نے اسے بہت ستایا
ہر رنج سہا۔۔۔
قدرت نے بی بی زینب کی ہے قسمت خوب بنای
بھائی کو مرتے دیکھ کے بھی روی نہ زہرا جای
کربل سے لے کے شام تلک رسیوں میں بندھ کے آی
افسوس کسی بھی منزل پہ آرام نہ کر وہ پای
زینب کے مقدر پہ ہے تقدیر بھی حیراں
زندگی میں کسی لمحہ بھی ہاے چین نہ پایا
ہر رنج سہا۔۔۔
امیر بچا دین کو شبیر گےء تھے
شبیر کو ہر حال میں زینب نے بچایا
ہر رنج سہا۔۔۔