Kanz e Aza

ہائے کس طرح کاٹی

A noha. Lyrics in Urdu.

ہائے کس طرح کاٹی شام غریباں زینب

کتنا پر حول تھا کربلا کا بیاباں زینب

---ہائے کس طرح


آگ خیموں میں لگائی بھائی بھتیجے نہ پسر

کتنی اس وقت ہوئی آپ پریشان زینب

---ہائے کس طرح


ایک برچھی نے جگر کر دیا چھلنی ورنہ

کتنے تھے دل میں تیرے حسرت و ارماں زینب

---ہائے کس طرح


آگ کے شعلوں سے سجاد کو لائے کیونکر

آج تک قلب ہے اس حال پر گریاں زینب

---ہائے کس طرح


قلب مجروح پہ کیا گذری شب غربت میں

آیا جس وقت نظر گنج شہیداں زینب

---ہائے کس طرح


ٹوٹا سا نیزہ لئے آپ اندھیری شب میں

مثل عباس رہی سب کی نگہباں زینب

---ہائے کس طرح


پشت پر ہاتھ باندھے سر کھلے اعدائ کے ستم

کیسے دفنائی بھلا لاشے شہیداں زینب

---ہائے کس طرح