یہ کہتے ہیں مقتل سے اب بھی شہ ابرار
حق بات پہ مر جانا اے میرے عزادار
ھل من ناصرن ینصرنا
جاں گنوا دینا عزت نہ گنوانا
دیکھو میرا سجدہ تم بھول نہ جانا
تم ہی تو میرے مقصد کے علمدار
ھل من ناصرن ینصرنا۔۔۔
رکھنا نگاہوں میں عابد کی اسیری
ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑی
ہونا جو زمانے کی مصیبت میں گرفتار
ھل من ناصرن ینصرنا۔۔۔
رونا جوانوں تم اکبر سے جوان کو
بھول نہیں جانا آواز اذاں کو
بن جانا زمانے میں اسلام کا کردار
ھل من ناصرن ینصرنا۔۔۔
ہاے یہ مجبوری ہاے یہ غریبی
باپ نے خود بیٹے کی خبر بنای
ہلتی تھی زمیں رن کی جب روتی تھی تلوار
ھل من ناصرن ینصرنا۔۔۔
رکھنا حفاظت میں بہنوں کی ردائیں
تم کو خدا بخشے اس سر کی وفاییں
وہ سر کے جو نیزے سے گر جاتا تھا ہر بار
ھل من ناصرن ینصرنا۔۔۔
سامنے عابد کے تھا حشر کا منظر
بلوے میں زینب تھی بے مقنہ و چادر
تم بھول نہیں جانا وہ شام کا بازار
ھل من ناصرن ینصرنا۔۔۔
پڑھتا ہوا نوحہ کرتا ہوا ماتم
درد لےء دل میں اور ہاتھ میں پرچم
یوں آے گا غیبت سے دنیا کا نگہدار
ھل من ناصرن ینصرنا۔۔۔
شاعر و ذاکر ہو اے نیر و عامر
ہاں تم میرے ناصر ہو اے نیر و عامر
عباس میرا ہوگا تم سب کا مددگار
ھل من ناصرن ینصرنا۔۔۔