ہاے فضہ ہاے فضہ
علی کی بیٹیوں کو یوں بچاے گی فضہ
کہ ان کے حصے کے پتھر بھی کھاے گی فضہ
علی کی بیٹیوں کو۔۔۔
لپٹ کے روے گی زینب سے کربلا کی ہوا
ردا جو خاک شفا کے اڑھاے گی فضہ
علی کی بیٹیوں کو۔۔۔
کرے گی یاد زمانہ علی کی شاہی کا
اسیر ہو کے جو کوفے میں جاے گی فضہ
علی کی بیٹیوں کو۔۔۔
کھلے سروں کو بہت یاد آے گا غازی
قبیلے والوں کو جس دم بلاے گی فضہ
علی کی بیٹیوں کو۔۔۔
کرے گی قید میں یوں احترام زینب کا
قدم کی خاک کو سر پر اٹھاے گی فضہ
علی کی بیٹیوں کو۔۔۔
سرہانے بیٹھی ہوئی تربت سکینہ پر
نہ ہوگی شمع تو آنسوں جلاے گی فضہ
علی کی بیٹیوں کو۔۔۔
ملی لحد بھی بہت پاس شاہزادی کے
نہ چھوڑ کر کہیں زینب کو جاے گی فضہ
علی کی بیٹیوں کو۔۔۔
جہاں جہاں پہ بھی زینب کا تذکرہ ہوگا
وہاں وہاں صف ماتم بچھاے گی فضہ
علی کی بیٹیوں کو۔۔۔
کھڑے ہیں مرقد فضہ پہ عامر و نیر
انہیں بھی لہجہء قرآں سکھاے گی فضہ
علی کی بیٹیوں کو۔۔۔