شدت صبر سے مر جاۓ نہ ماں اکبر کی
دن مدینے میں وہ تقدیر نے دکھلایا ہے
جس نے ماری تھی کلیجے میں سنا اکبر کے
بن کے مہمان وہ سجاد کے گھر آیا ہے
گھر میں آیا ہے قاتل اکبر
ام لیلیٰ کو ہوگیء ہے خبر
شہ تڑپتے ہیں قبر کے اندر
ماں تڑپتی ہے قبر سے باہر
گھر میں آیا ہے۔۔۔
ام لیلیٰ کو ہوگیء۔۔۔
پھر وہی کیفیت ہے لیلیٰ کی
حال تھا جو جواں کے لاشے پر
اسکے قدموں کی آہٹیں سن کر
ماں نے تھاما ہوا ہے اپنا جگر
گھر میں آیا ہے۔۔۔
ام لیلیٰ کو ہوگیء۔۔۔
چہرہ کربوبلا کی جانب ہے
پانی ہاتھوں میں لے کے روتی ہے
گر رہا ہے نگاہ میں ماں کی
علی اکبر کی موت کا منظر
گھر میں آیا ہے۔۔۔
ام لیلیٰ کو ہوگیء۔۔۔
ام لیلیٰ سنبھال زینب کو
کل یہ شبیر دے رہے تھے صدا
آج عابد پھپھی سے کہتے ہیں
ماں کو میری سنبھالیےء جا کر
گھر میں آیا ہے۔۔۔
ام لیلیٰ کو ہوگیء۔۔۔
قبر زہرا سے آ رہی ہے صدا
اس نے مارا ہے میرے بابا کو
پھر مدینے میں ایک قیامت ہے
پھر رہا ہے مزار پیغمبر
گھر میں آیا ہے۔۔۔
ام لیلیٰ کو ہوگیء۔۔۔
علی اکبر لپٹ کے قدموں سے
کہہ رہے ہونگے اپنے بابا سے
ٹوٹ جاے نہ ضبط کا بندھن
حوصلہ ماں کو دیجیےء جا کر
گھر میں آیا ہے۔۔۔
ام لیلیٰ کو ہوگیء۔۔۔
سر اکبر اٹھا کے نیزے پر
ام لیلیٰ کو یہ دکھاتا تھا
اسکو کیسے وہ بھول سکتی ہے
جس سے کھاے تھے شام میں پتھر
گھر میں آیا ہے۔۔۔
ام لیلیٰ کو ہوگیء۔۔۔
یہ کریمی سے رک نہیں سکتے
قاتلوں کو دعائیں دیتے ہیں
اس سے پہلے کہ بخش دے عابد
کوئی مختار سے کہے جا کر
گھر میں آیا ہے۔۔۔
ام لیلیٰ کو ہوگیء۔۔۔
تم نے سجاد مجھکو پہچانا
سن کے قاتل سے بولے یہ مولا
تو وہ ابن نمیر ہی ہے نہ
جس نے ٹکڑے کیا ہمارا جگر
کل تھے مہمان ہم تیرے ظالم
آج مہمان تو ہمارا ہے
اور کچھ چاہیئے بتا تجھکو
ابھی کہدوں پھپھی سے میں جا کر
گھر میں آیا ہے۔۔۔
ام لیلیٰ کو ہوگیء۔۔۔
دل نہیں لگتا آج گھر میں میرا
اے تکلم یہ ماں کا نوحہ تھا
تھام کر کوئی میرے بازو کو
لے چلے فاطمہ کی تربت پر
گھر میں آیا ہے۔۔۔
ام لیلیٰ کو ہوگیء۔۔۔