Kanz e Aza

ہائے اکبر گھر میں

A noha written by Zakhir. Lyrics in Urdu.

ماں کا نالہ لاش تک آتا ہے

اکبر گھر میں آو

دیکھ کوئی یوں بھی رلواتا ہے

ہائے اکبر گھر میں آو


آخری دیدار ممکن ہو تو دکھلا دو مجھے

لاش اٹھائے رن میں باپ آتا ہے

اکبر گھر میں آو

ہائے اکبر گھر میں آو


ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا نازک کلیجہ وقت جنگ

اس طرح برچھی کوئی کھاتا ہے

اکبر گھر میں آو

ہائے اکبر گھر میں آو


صدقے جاوں گی وفا عہد جوانی نے نہ کچھ

اتنی جلدی کوئی مر جاتا ہے

اکبر گھر میں آو

ہائے اکبر گھر میں آو


تم یہاں مقتل میں ہو اور ماں ہے ڈیوڑھی پر تپاں

میری جان الفت میں فرق آتا ہے

اکبر گھر میں آو

ہائے اکبر گھر میں آو


تم سے ملنا کیا تمہاری ماں کی قسمت میں نہیں

دل میرا کاہے کو گھبراتا ہے

اکبر گھر میں آو

ہائے اکبر گھر میں آو


خیمے کے در پر تمہارے واسطے روتی ہے ماں

ایسا کوئی ماں کو رلواتا ہے

اکبر گھر میں آو

ہائے اکبر گھر میں آو