گھر سے نکل رہا ہے جنازہ بتول کا
گریہ کناں ہے سارا گھرانہ بتول کا
بعد رسول اتنے مصایب ہوے نزول
اٹھارہ سال ہی میں ضعیفی ہوی بتول
ماتم سرا بنا ہے مدینہ بتول کا
گھر سے نکل رہا ہے۔۔۔
دروازہء علی کو عدو نے جلا دیا
پہلو پہ ہاے جلتا ہوا در گرا دیا
دشوار کر کے رکھ دیا جینا بتول کا
گھر سے نکل رہا ہے۔۔۔
دیوار و در کے درمیاں شہزادی آ گیء
اک کیل پسلیوں میں جو پیوست ہو گیء
ہاے شہید ہو گیا بیٹا بتول کا
گھر سے نکل رہا ہے۔۔۔
لے آے غسل خانے میں میت کو اعلیا
دوران غسل چیخ پڑے شیر کبریا
آیا نظر جو پہلو شکستہ بتول کا
گھر سے نکل رہا ہے۔۔۔
واللہ دے کوئی تو دلاسہ حسین کو
میت پہ ماں کی رونے نہ دینا حسین کو
رونے سے اس کے پھٹتا ہے سینہ بتول کا
گھر سے نکل رہا ہے۔۔۔
حسنین مضطرب ہے تو بے چین ہے علی
غش میں پڑی ہے زینب و کلثوم یا نبی
رنج و الم میں غرق ہے کنبہ بتول کا
گھر سے نکل رہا ہے۔۔۔
ہر سمت ہے مدینے میں شور بکا مجیب
روتے ہیں سر کو پیٹ کے أہل عزا مجیب
ریحان کے لبوں پہ ہے نوحہ بتول کا
گھر سے نکل رہا ہے۔۔۔