کیا عباس نے حملہ
سر ساحل وفا چمکی
کہا لشکر نے بھاگو
برق نور مرتظی چمکی
عدو بھی دیکھ کر عباس کو
آپس میں کہتے تھے
جلا ڈالے گی ساحل کو
جو یہ بجلی زرا چمکی
کیا عباس نے۔۔۔
صداے لافتی سے
آیہء تطہیر تک سنیےء
علی کی تیغ رن میں
گھر میں زہرا کی ردا چمکی
کیا عباس نے۔۔۔
گرا ارزق بھی مرحب کی طرح
گھوڑے سے دو ہو کر
حسن کے لال کی تلوار جب
نام خدا چمکی
کیا عباس نے۔۔۔
بنا دیوار میں در
بت گرے طاقوں سے کعبے کے
حرم میں برق نور حیدری
بے انتہا چمکی
کیا عباس نے۔۔۔
ادا جو زیر خنجر ہو گیا
اس اک سجدے سے
فلک شرما گیا
ایسی زمین کربلا چمکی
کیا عباس نے۔۔۔
جگہ دینے لگے أہل نظر
دل میں سلاموں کو
تیرے اشعار میں ماہر
جو سالک کی ادا چمکی
کیا عباس نے۔۔۔