کہتے ہیں نبی فاطمہ زہرا سے تڑپ کر
گھر پر ملک الموت جو تیار ہے بیٹی
یہ تم سے اجازت کا طلبگار ہے بیٹی
معلوم ہے بیٹی کہ ستاے گی یہ دنیا
جب میں نہ رہوں گا تو رلاے گی یہ دنیا
افسوس تیرے گھر کو جلاے گی یہ دنیا
پاؤں گا نہ ایک لمحہ سکوں قبر کے اندر
کہتے ہیں نبی۔۔۔
ایک روز لحد میں ہے ہر ایک شخص کو سونا
سب کے لئے یہ خاک کا ہوتا ہے بچھونا
دیکھا نہیں جاتا ہے یہ بیٹی تیرا رونا
جانا ہے بلاتا ہے مجھے خالق اکبر
کہتے ہیں نبی۔۔۔
جتنے یہ منافق ہے با ظاہر ہے جو خادم
دکھ دیں گے بہت اور زرا ہونگے نہ نادم
دربار میں بلواییں گے ایک دن تجھے ظالم
اللہ سلامت رکھے بیٹی تیری چادر
کہتے ہیں نبی۔۔۔
ہم ہونگے نہ تم ہوگی نہ حیدر ہی رہیں گے
اس وقت عجب چال منافق یہ چلیں گے
بیٹی تیری شبیر کا یہ قتل کریں گے
بے گور و کفن دھوپ میں ہوگا تیرا دلبر
کہتے ہیں نبی۔۔۔
زندہ نہ بچھڑ کر زرا رہ پاؤ گی بیٹی
پہلوے شکستہ لیےء تم آؤ گی بیٹی
تم مجھ سے بہت جلد ہی مل جاؤ گی بیٹی
شبیر پہ ہم قبر میں روییں گے برابر
کہتے ہیں نبی۔۔۔
بیٹی یہ ہے خالق کی نظر میں تیری عظمت
دیکھی نہیں ایسی ملک الموت کی حالت
یہ تیرا شرف ہے جو یہ مانگی ہے اجازت
دے دو اسے آنے کی اجازت میری دختر
کہتے ہیں نبی۔۔۔
کہتے ہیں قمر دین کو اللہ بچاے
بس بخشش امت کی دعا ہونٹ پہ آے
فرزند میرا امن و اماں دہر میں لاے
ایک روز ضرور آے گا غیبت سے نکل کر
کہتے ہیں نبی۔۔۔