Kanz e Aza

آغاز ہو رہا ہے

A noha written by Mushtaq Hussain. Lyrics in Urdu.

لوگوں یہ جنازہ ہے اسلام کے بانی کا

آغاز ہو رہا ہے کـربل کی کہـانی کا


بی بی نے کہا بابا کربل میں چلے آنا

منظر میں دکھاؤں گی اکبر کی جوانی کا

لوگوں یہ جنازہ ہے اسلام کے بانی کا

آغاز ہو رہا ہے۔۔۔


کٹ جائيں گے بازو بھی عباس باوفا کے

تیروں سے ہوگا جھلنی مشکیزہ وہ پانی کا

لوگوں یہ جنازہ ہے اسلام کے بانی کا

آغاز ہو رہا ہے۔۔۔


بکھرے گا کربلا میں قاسم کے سر کا سہرا

خوشیاں سمیٹ لے گا عالم وہ ویرانی کا

لوگوں یہ جنازہ ہے اسلام کے بانی کا

آغاز ہو رہا ہے۔۔۔


روتے تھے فرشتے بھی تھا ارض و سماں لرزہ

تابوت اٹھ رہا ہے عمران کے جانی کا

لوگوں یہ جنازہ ہے اسلام کے بانی کا

آغاز ہو رہا ہے۔۔۔


تاحشر میرے مولا مشتاق رہوں تیرا

مل جاۓ شرف مجھ کو بس تیری غلامی کا

لوگوں یہ جنازہ ہے اسلام کے بانی کا

آغاز ہو رہا ہے۔۔۔