ہاے حسین میرے لال
کہاں کہاں میں تجھے روؤں میرے لال بتا
ہر ایک مقام سے آتی ہے ایک ماں کی صدا
تمہارے قتل پہ رویا ہے آسماں بھی لہو
ذبح عظیم شہید الکفا بے خطا
ہر ایک مقام سے آتی ہے ایک ماں کی صدا
کہاں کہاں میں تجھے۔۔۔
عجیب پاے ہیں اولاد مرتظی نے نصیب
بغیر کفن ہے بھای تو بہن ہے بے ردا
ہر ایک مقام سے آتی ہے ایک ماں کی صدا
کہاں کہاں میں تجھے۔۔۔
رییس اعظم و سردار ہوکے جنت کے
کیوں اپنے آپ کو پھر تو غریب کہتا رہا
ہر ایک مقام سے آتی ہے ایک ماں کی صدا
کہاں کہاں میں تجھے۔۔۔
نہیں ہے چین مجھے قبر میں بھی بیٹا حسین
تمہاری یاد میں رہتی ہوں روتی صبح و مسا
ہر ایک مقام سے آتی ہے ایک ماں کی صدا
کہاں کہاں میں تجھے۔۔۔
میرے حسین کو روے گا جو بھی شخص امیر
میں دونگی اجر بھی اس کے لئے کروں گی دعا
ہر ایک مقام سے آتی ہے ایک ماں کی صدا
کہاں کہاں میں تجھے۔۔۔