کون کہتا ہے کہ دریا کی روانی دے دو
ظالموں اصغر بے شیر کو پانی دے دو
شہ نے احتمام کی حجت علی اصغر تم بھی
اب جو دینا ہو وہ پیغام زبانی دے دو
کون کہتا ہے کہ۔۔۔
امت جد کی ہے بخشش کا سکینہ یہ سوال
تشنگی لے لو غم تشنہ دہانی دے دو
کون کہتا ہے کہ۔۔۔
حشر تک بھول نہ پاے یہ زمانہ جس کو
آج تاریک کو اک ایسی کہانی دے دو
کون کہتا ہے کہ۔۔۔
مالک کوثر و تسنیم علی کے ہو پسر
علقمہ چیز ہے کیا حیدر ثانی دے دو
کون کہتا ہے کہ۔۔۔
خشک ریتی پہ سفینہ ہے کٹے ہاتھوں سے
کشتیء دین الٰہی کو روانی دے دو
کون کہتا ہے کہ۔۔۔
بخش دو دین کو ہمشکل پیمبر یہ شباب
آج اسلام کو اکبر یہ جوانی دے دو
کون کہتا ہے کہ۔۔۔