Kanz e Aza

کوی پوچھے جو وفا

A noha written by Urooj Bijnori. Lyrics in Urdu.

کوی پوچھے جو وفا اور وفادار کی بات

بس اسے یاد دلا دینا علمدار کی بات


وعدہء طفلی نہ شبیر کا پورا ہوتا

غیض گزری نہ بڑی رن میں علمدار کی بات

کوی پوچھے جو۔۔۔


حجت حق سے بھی جب بات نہ مانی جائے

تبدلی کرتے ہیں تلوار سے تلوار کی بات

کوی پوچھے جو۔۔۔


جان دی کی نہ مگر کفر کی بیعت ہر گز

رکھ لی اس طرح سے جرار نے جرار کی بات

کوی پوچھے جو۔۔۔


اے حسین ابنِ علی تیری شہادت کی قسم

رہ گیء تابہ ابد احمد مختار کی بات

کوی پوچھے جو۔۔۔


اشک ناموس محمد کے نکل پڑھتے ہیں

یاد آ جاتی ہے جب شام کے بازار کی بات

کوی پوچھے جو۔۔۔


ننگے سر اہل حرم ہاتھ میں اونٹوں کی مہار

پوچھتا کون بھلا عابد بیمار کی بات

کوی پوچھے جو۔۔۔


غم شبیر ہے غم سارے زمانے کا عروج

ہے یہ بات اس جہاں کی نہیں دو چار کی بات

کوی پوچھے جو۔۔۔