Kanz e Aza

کہا عباس نے

A noha written by Asghar. Lyrics in Urdu.

کہا عباس نے اِک آن میں نقشہ پلٹ جائے


ہو عزنِ شِہ تو نہرِ علقمہ لاشوں سی پٹ جائے

کہا عباس نے۔۔۔


علمدارِ حُسینی ہوں اِجازت شِہ کی گر پائوں

کروں وہ جنگ جنگِ خیبری ذہنوں سے ہٹ جائے

کہا عباس نے۔۔۔


لعیں یہ کہہ کہ بھاگے نہر سے وہ شیر آتا ہے

نِگاہِ قہر سے جو دیکھ لیں دریا سمٹ جائے

کہا عباس نے۔۔۔


حُسینی ہوں میرے قدموں کو جُنبش ہو نہیں سکتی

الاتا ہے جو دُنیا کی ہوا کا رُخ پلٹ جائے

کہا عباس نے۔۔۔


یہ حسرت ہے ثنائِ مُرتضٰی میں غیر کے ہاتھوں

زباں میری بھی مثلِ میثمِ تمار کٹ جائے

کہا عباس نے۔۔۔


نبی سے کون باتیں کرتا تھا ہو جائے یہ ظاہر

یہ پردہ درمیاں سے گر شبِ معراج ہٹ جائے

کہا عباس نے۔۔۔


دُعا خالق سے اُٹھتے بیٹھتے کرتا ہوں یہ اصغر

نبی کی آل ہی کا ذکر ہو اور عمر کٹ جائے

کہا عباس نے۔۔۔