Kanz e Aza

کوئی چراغ جلاؤ

A noha written by Mirza Murtaza Ali. Lyrics in Urdu.

کوئی چراغ جلاؤ بہت اندھیرا ہے

سکینہ کو نہ جگاؤ بہت اندھیرا ہے


سر حسین دکھا کر یتیم بچی کو

ستمگروں نہ رلاؤ بہت اندھیرا ہے

کوئی چراغ جلاؤ۔۔۔


یہ روتے روتے ہوے سو گیء ہے جاگنا جاے

تھپک تھپک کے سلاؤ بہت اندھیرا ہے

کوئی چراغ جلاؤ۔۔۔


کب آی رات یہ دن کب ڈھلا نہیں معلوم

پھپھی چراغ جلاؤ بہت اندھیرا ہے

کوئی چراغ جلاؤ۔۔۔


سکینہ بی بی کا زنداں میں جی ہے گھبراتا

خدارا رحم تو کھاؤ بہت اندھیرا ہے

کوئی چراغ جلاؤ۔۔۔


کہا سکینہ نے رو کر میری پھپھی اماں

مجھے نہ چھوڑ کے جاؤ بہت اندھیرا ہے

کوئی چراغ جلاؤ۔۔۔


اندھیرا زنداں اندھیری قبر ہے اے مرزا

چراغ دل کے جلاؤ بہت اندھیرا ہے

کوئی چراغ جلاؤ۔۔۔