Kanz e Aza

کتنے درد سہو گی ماں

A noha written by Mubarak Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

رو رو کر سرور کا ہے نوحہ

کتنے درد سہو گی ماں

خم ہے کمر اور پہلو شکستہ

کتنے درد سہو گی ماں


سانس بھی لینا ہوگیا دو بھر

ٹوٹی پسلی لگتی ہے دل پر

غم سے آلود ہے آپ کا چہرہ

کتنے درد سہو گی ماں

رو رو کر سرور۔۔۔


بیٹھ کے اب پڑتی ہے نمازیں

نوحہ کناں ہے آہیں کراہیں

نیند آتی ہی نہیں ایک لمحہ

کتنے درد سہو گی ماں

رو رو کر سرور۔۔۔


کیا کرے زہرا ہاے ہاے

کس سے کتنے زخم چھپاے

کرتے رہے شبیر یہ گریہ

کتنے درد سہو گی ماں

رو رو کر سرور۔۔۔


لختِ جگر اس دیں کو بچانے

جاؤ گے پردیس بسانے

ہوگا وہاں بھی تیرا نوحہ

کتنے درد سہو گی ماں

رو رو کر سرور۔۔۔


بولے شہ جب زیں سے گروں گا

اماں میں تیروں پہ رہوں گا

دیگی صدا پھر حلق بریدہ

کتنے درد سہو گی ماں

رو رو کر سرور۔۔۔


زہرا کی آغوش کا پالا

تڑپا کر مارا جاے گا

مجھ پہ ہنسے گا لشکر اعدا

کتنے درد سہو گی ماں

رو رو کر سرور۔۔۔


بچے میرے پیاسے ہی رہیں گے

برچیاں سینوں پر کھاےنگے

جب کہ نکالوں گا میں نیزہ

کتنے درد سہو گی ماں

رو رو کر سرور۔۔۔


کیسے مبارک لکھے مصائب

غم بھی ہے عرفان عجائب

کربوبلا میں کون ہے کہتا


سنتے سنتے مر گیء بی بی

تھامے ہوے کچھ ٹوٹی ہوئ پسلی

کہتا رہا ہاے ایک بچہ