Kanz e Aza

پردیس میں زہر سے

A noha written by Ishrat Bilgrami. Lyrics in Urdu.

پردیس میں زہر سے مارا نقی ہے کو

جس طرح اس سے پہلے رضا اور تقی کو


چھ سال عمر تھی کہ ہوئے باپ سے جدا

ظالم نے کمسنی میں رکھا قید نقی کو

پردیس میں زہر سے۔۔۔


معصوم کو لعیں نے بلایا عراق میں

پھر طوق سلاسل میں رکھا مولا نقی کو

پردیس میں زہر سے۔۔۔


ہائے ہائے یتیم سامرہ میں چھوڑ کر گئے

خود عسکری نے غسل دیا بابا نقی کو

پردیس میں زہر سے۔۔۔


عشرت کو وہ کلام عطاء کیجئے امام

سامرہ جا کے پیش کرے خود وہ نقی کو

پردیس میں زہر سے۔۔۔