عباس کے مرنے سے ٹوٹی ہے کمر شہ کی
ویران ہوی دنیا اکبر تیرے مرنے سے
کیا تجھکو خبر اکبر جو گزری ہے مادر پر
اک برچھی کا پھل تیرے سینے میں اترنے سے
ویران ہوی دنیا۔۔۔
آجاتے تھے پہلے تو تم اک صدا پر ہی
آتے نہیں اب ماں کے فریاد بھی کرنے سے
ویران ہوی دنیا۔۔۔
کس حال میں صغرا کو تم چھوڑ گےء اکبر
فرصت ہی نہیں ملتی آہیں اسے بھرنے سے
ویران ہوی دنیا۔۔۔
جب دیکھا سر اکبر لیلیٰ نے کہا رو کر
اے کاش میں مر جاتی پہلے تیرے مرنے سے
ویران ہوی دنیا۔۔۔
کیا درد کا عالم ہے ہر لاش تڑپتی ہے
ماں بہنوں کے بے پردہ مقتل سے گزرنے سے
ویران ہوی دنیا۔۔۔
اک لاشہ ترای میں اٹھتا کبھی گرتا تھا
شبیر کے مقتل میں اٹھنے کبھی گرنے سے
ویران ہوی دنیا۔۔۔
بینائی چھنی شہ کی اظہار سر مقتل
ہمشکل پیمبر کے دنیا سے گزرنے سے
ویران ہوی دنیا۔۔۔