Kanz e Aza

میں پردہء غیبت

A noha written by Hussain Gohar. Lyrics in Urdu.

امام پردہء غیبت سے دے رہے ہیں صدا

انا ابن زہرا

نظر میں رہتی ہے ہر وقت میرے کربوبلا

انا ابن زہرا


میں پردہء غیبت سے سماں دیکھ رہا ہوں

سجاد کے خیموں کا دھواں دیکھ رہا ہوں


زینب چلی جس آگ میں عابد کو بچانے

اس آگ میں پیروں کے نشاں دیکھ رہا ہوں

---میں پردہء غیبت سے


جس سر پہ سجا کرتی تھی دستار محمد

اس سر کو سر نوکِ سناں دیکھ رہا ہوں

---میں پردہء غیبت سے


بس تیر ہے چلنے اب اصغر کے گلے پر

ظالم کی میں قمرا کماں دیکھ رہا ہوں

---میں پردہء غیبت سے


جس رخ کے لئے کرتے تھے بوسے شہ والا

اس رخ پہ طمانچوں کے نشاں دیکھ رہا ہوں

---میں پردہء غیبت سے


مقتل میں کہاں ثانیء زہرا کی ردا ہے

عباس کے بازو ہیں کہاں دیکھ رہا ہوں

---میں پردہء غیبت سے


آے نہ وطن لوٹ کے پھر عون و محمد

اجڑا ہوا زینب کا مکاں دیکھ رہا ہوں

---میں پردہء غیبت سے


ماں باپ بہن بھائی پھپھی اور اعزا

اک تیر میں کتنوں کی میں جاں دیکھ رہا ہوں

---میں پردہء غیبت سے


گوہر ہے جہاں دفن سقیفہ کی شہیداں

اس قبر کو بے نام و نشاں دیکھ رہا ہوں

---میں پردہء غیبت سے