یوں رسن بستہ نہ ہوتی کبھی بنت زہرا
میرا عباس جو ہوتا میرا عباس جو ہوتا
کون بلوے میں پھراتا مجھے یوں بے پردہ
میرا عباس جو ہوتا میرا عباس جو ہوتا
آج تک میں نے سنا بھی نہ تھا بازار کا نام
ہاں میری ماں نے لیا تھا کبھی دربار کا نام
میں کہاں اور کہاں اہل جفا کا بلوہ
میرا عباس جو ہوتا۔۔۔
کون ظالم میرے خیموں کو جلاتا آ کر
کون بیمار کو بستر سے اٹھاتا آ کر
کہاں جل سکتا تھا بے شیر کا ننھا جھولا
میرا عباس جو ہوتا۔۔۔
آج کوفے میں نہ ہوتی میری یہ بربادی
جہاں قیدی ہوں کہی جاتی وہی شہزادی
شانے کٹوا کے نہ سوتا جو میرا شہزادہ
میرا عباس جو ہوتا۔۔۔
اس طرح آل نبی جاتی نہ درباروں میں
نام زینب کا نہ لیتا کوی بازاروں میں
خانۂ آیہء تطہیر نہ ہوتا رسوا
میرا عباس جو ہوتا۔۔۔
مارتا ہے جو سکینہ کو طمانچے کوئی
پشت عابد پہ لگا جاتا ہے درے کوی
نظر آتا نہ یہاں کوی ستمگر زندہ
میرا عباس جو ہوتا۔۔۔
گود میں ماں کی حکومت علی اصغر میرا
کھینچتا آ کے قناتیں علی اکبر میرا
رات بھر وہ میرے خیمے کا تلایا پھرتا
میرا عباس جو ہوتا۔۔۔
میرے بچوں کو اگر موت نہیں آ جاتی
اپنے گھر میں بھی کبھی چاند سی بہوییں لاتی
باندھتی عون و محمد کے سروں پر سہرا
میرا عباس جو ہوتا۔۔۔
میں ہوں زینب میرے بھائی تھے حمیت والے
حوصلے والے وفا والے شجاعت والے
دیکھ سکتا نہ تھا سورج کبھی میرا چہرہ
میرا عباس جو ہوتا۔۔۔
تھا بہت عامر و نیر یہ بہن کو بھی خیال
کہاں بے پردگیء اہل حرم کا تھا سوال
خود ہی ہو جاتا ردا بڑھ کے علم کا سایہ
میرا عباس جو ہوتا۔۔۔