جب ہوے مقتول غازی ظلم کی شمشیر سے
مرثیہ نکلا تھا لوگوں یہ دل شبیر سے
نو شبیہ جاگا ہوا تھا پاسبند اہلبیت
سو گیا پہرہ بدل کر زینب دلگیر سے
یہ صدا بر سر کربلا ہے
میرا غازی نہ جانے کہاں ہے
سونا بن ہے ستمگر ہے یہ شب
پہرہ دیتی ہے خیموں کا زینب
پھر بھی ہونٹوں پہ یہ مرثیہ ہے
میرا غازی نہ جانے۔۔۔
صبر کیسے کریں اب سکینہ
پیاس کرتی ہے دشوار جینا
خشک ہونٹوں پہ بس یہ بکا ہے
میرا غازی نہ جانے۔۔۔
جانب خیمہ آتا ہے لشکر
یہ نہ ہو شمر لے جاے چادر
بی بی کلثوم کی یہ صدا ہے
میرا غازی نہ جانے۔۔۔
کیا کہے کس طرح دے دلاسے
مر نہ جائے تڑپ کر یہ پیاسے
نوحہ خواں بنت خیر النساء ہے
میرا غازی نہ جانے۔۔۔
بی بی فضہ یہ کرتی ہے نالے
کوی مشکل کشاء کو بلالے
علم کی ضد پہ آل عبا ہے
میرا غازی نہ جانے۔۔۔
شور اٹھا وہ آے ستمگر
چھن گیء چادریں اور جلا گھر
ایک ایک بی بی محو بکا ہے
میرا غازی نہ جانے۔۔۔
بین کرتی ہے زینب یہ رو کر
ایک نیزے پہ ہے بھائی کا سر
ایک نیزے پہ میری ردا ہے
میرا غازی نہ جانے۔۔۔
لٹ گےء جب حرم آے حیدر
باپ سے بولی زینب یہ رو کر
دیکھو اجڑی ہوئی کربلا ہے
میرا غازی نہ جانے۔۔۔
ایسے عرفان و مظہر بکا ہو
نوحہ خوانی کا حق تو ادا ہو
جب کہ مسرہ یہ خود مرثیہ ہے
میرا غازی نہ جانے۔۔۔