Kanz e Aza

ماتمی ہوں لب پہ

A noha written by Abid Zaidi. Lyrics in Urdu.

ماتمی ہوں لب پہ میرے یا حسین آ جاے گا

قبر میں اک پل لگے گا مجھکو چین آ جاے گا


میں تو بس نوحہ پڑھوں گا اور کروں گا کیا بھلا

ایک قیدی کربلا سے کرنے بین آ جاے گا

ماتمی ہوں لب پہ میرے۔۔۔


روز محشر ہوں گا جب میں اپنے رب کے رو برو

بخشوانے فاطمہ کا نور عین آ جاے گا

ماتمی ہوں لب پہ میرے۔۔۔


ذہن میں رچ بس گیء ہے روز عاشورہ کی سوچ

ساتھ سو چوکے وہاں کا شور و شین آ جاے گا

ماتمی ہوں لب پہ میرے۔۔۔


روح تو تنہا نہ پہنچے گی در مظلوم پر

جسم بھی تو ساتھ بین القبلتین آ جاے گا

ماتمی ہوں لب پہ میرے۔۔۔


ڈھلتے ڈھلتے ڈھل ہی جاے گا وہ دن عاشور کا

زیر خنجر دو جہاں کی زیب و زین آ جاے گا

ماتمی ہوں لب پہ میرے۔۔۔


راستے میں لحد سے کربوبلا جاتے ہوے

سامرہ کوفہ نجف اور کاظمین آ جاے گا

ماتمی ہوں لب پہ میرے۔۔۔


جب جہاں مشکل پڑی عابد مدد کے واسطے

وہی ابنِ فاتح بدر و حنین آ جاے گا

ماتمی ہوں لب پہ میرے۔۔۔