Kanz e Aza

فاطمہ خاموش ہے

A noha written by Danish Mirza. Lyrics in Urdu.

پہلو شکستہ فاطمہ فاطمہ کس سے کرے بیاں

در اس طرح گرایا کے ٹوٹی ہے پسلیاں

ہر شب کو اپنی حال پر روتی ہے فاطمہ

لیکن کبھی علی سے نہ شکوہ کوئی کیا


درد غم پہلو کا سہہ کر فاطمہ خاموش ہے

زخم یہ دیکھے نہ حیدر فاطمہ خاموش ہے


پسلیاں ٹوٹی ہوئ ہے درد کی ہے انتہا

کر رہی ہے بیٹھ کر اپنی نمازوں کو ادا

کب کوئی شکوہ ہے لب پر فاطمہ خاموش ہے

درد غم پہلو کا سہہ کر۔۔۔


دل پہ محسن کی شہادت کا ابھی تازہ ہے غم

منتظر ہے موت کی اور آشک سے آنکھیں ہیں نم

غم سبھی اپنے چھپا کر فاطمہ خاموش ہے

درد غم پہلو کا سہہ کر۔۔۔


خوف ہے اس بات کا‌ دیکھے نہ چہرہ مرتظی

نیل ظالم کے طمانچہ کا ہے بی بی کے پڑا

درد کی تصویر بن کر فاطمہ خاموش ہے

درد غم پہلو کا سہہ کر۔۔۔


بضتو منی کہا جس کو نبی و پاک نے

حیف کے امت نے ہر لمحہ ستایا ہے اسے

قبر میں روے پیمبر فاطمہ خاموش ہے

درد غم پہلو کا سہہ کر۔۔۔


یاس سے مادر کو اپنی دیکھتے ہیں مجتبیٰ

رو کے یہ بابا سے کہتے ہیں شہ کربوبلا

کیوں میری آواز سن کر فاطمہ خاموش ہے

درد غم پہلو کا سہہ کر۔۔۔


آ کے امت نے جلایا فاطمہ زہرا کا گھر

دیکھ کر حیدر کو تنہا خون روتا ہے جگر

قلب پہ چلتا ہے خنجر فاطمہ خاموش ہے

درد غم پہلو کا سہہ کر۔۔۔


آی تھی حق لینے زہرا ظلم کے دربار سے

کر دیے ٹکڑے سند کے بے حیا بدکار نے

بکھرے ٹکڑوں کو اٹھا کر فاطمہ خاموش ہے

درد غم پہلو کا سہہ کر۔۔۔


کس طرح ریحان کوی غربت زہرا لکھے

یہ وہ مظلومہ ہے جس پر ظلم اب تک نہ رکے

روتا ہے دانش بھی لکھ کر فاطمہ خاموش ہے

درد غم پہلو کا سہہ کر۔۔۔