یا فاطمہ زہرا یا ام ابیہا
سیدہ راضیہ مرضیہ
غمزدہ قرآن زخمی آیہء تطہیر ہے
درمیاں دیوار و در کے مادر شبیر ہے
بعد بابا کے دیا امت نے یہ کیسا صلہ
چین پل بھر بھی مدینے میں نہ زہرا کو ملا
کس خطا پہ فاطمہ پر ہاے یہ تازیر ہے
غمزدہ قرآن۔۔۔
ہو گیا پہلو شکستہ بس تڑپتی رہ گیء
پسلیوں کے ٹوٹنے سے جاں اندھیری رہ گیء
اشک آنکھوں میں زباں پر نعرۂ تکبیر ہے
غمزدہ قرآن۔۔۔
رخ پہ خاتونِ جناں کے ہے طمانچوں کے نشاں
تازیانہ یوں لگا کہ ہاتھ اٹھتا ہی کہاں
چور زخموں سے خدایا دین کی توقیر ہے
غمزدہ قرآن۔۔۔
یہ ستم زہرا پہ یثرب میں ہوا اتنا شدید
در گرا پہلو پہ ہاے ہو گےء محسن شہید
یہ ستم زہرا کے دل پر با خدا ایک تیر ہے
غمزدہ قرآن۔۔۔
اس ستم نے سیدہ کو یوں ضعیف کر دیا
سن تھا اٹھارہ برس کا تھی مگر تھامے عصا
یہ نبی کی لاڈلی یہ درد کی تصویر ہے
غمزدہ قرآن۔۔۔
تھی کھڑی دربار حاکم میں کیء گھنٹے مگر
کہہ نہیں پایا مگر افسوس یہ کوی بشر
اس کو تڑپنا رسول پاک کی تقسیر ہے
غمزدہ قرآن۔۔۔
غم ملا ہے یہ حسن کو اور شہ مظلوم کو
کون آ کر اب سنبھالے زینب و کلثوم کو
کوہ نم سے سر جھکائے شاہ خیبر گیر ہے
غمزدہ قرآن۔۔۔
صفدر و الطاف خوں رونے لگی روح رسول
جب بھی ہاے یہ نبی کہہ کر بلاتے تھی بتول
یہ صدا زہرا کی ہاے درد کی تصویر ہے
غمزدہ قرآن۔۔۔