بولی غسالہ بانو سے رو کر
غسل کیسے میں دوں سکینہ کو
رو پڑی بی بیاں بھی سن کر
غسل کیسے میں دوں سکینہ کو
نیلے رخسار کیوں ہے اے بی بی
یہ گرفتار کیوں ہے اے بی بی
ہے رسن کے نشاں گردن پر
غسل کیسے میں دوں۔۔۔
کیا یہ تنہائیوں کی ماری ہے
اب بھی کانوں سے خون جاری ہے
کیا وجہ ہے جو مر گیء گھٹ کر
غسل کیسے میں دوں۔۔۔
زخم کھاتی تھی اشک پیتی تھی
کس طرح سے یہاں پہ جیتی تھی
کوی بتلا دے مجھکو یہ بڑھ کر
غسل کیسے میں دوں۔۔۔
اس کے ہونٹوں کی پپڑیاں دیکھو
کتنی سوکھی ہے ہڈیاں دیکھو
دل یہ کرتا ہے روؤں میں اس پر
غسل کیسے میں دوں۔۔۔
اف یہ میت کا حال ہے کیسا
دیکھ کے پھٹتا ہے کلیجہ میرا
روی میت کوی یہ کہہ کہہ کر
غسل کیسے میں دوں۔۔۔
ہے رگوں میں تو تشنگی پیوست
ہے قضا میں تو زندگی پیوست
اپنا بیگانہ روے گا اس پر
غسل کیسے میں دوں۔۔۔
چھل گیا زخموں سے بدن اس کا
کیسے چپکا ہے پیرہن اس کا
زخم اتنے ہیں جسم اطہر پر
غسل کیسے میں دوں۔۔۔
دوسرا کرتہ تن کا ہے کہ نہیں
کوی ساماں کفن ہے کہ نہیں
بانو سے پوچھتی تھی وہ رو کر
غسل کیسے میں دوں۔۔۔
لاش بچی کی اب اٹھاؤ تو
ارے تخت پر اس کو اب لٹاو تو
ہو اجازت تو غسل دوں بڑھ کر
غسل کیسے میں دوں۔۔۔
شمس عامر جو جاؤ کربوبلا
دینا جا کے حسین کو پرسہ
مرثیہ دیکھو پڑھنا یہ جا کر
غسل کیسے میں دوں۔۔۔