آی جب رن میں عصر عاشورہ
ایک قیامت کا تھا سماں برپا
جب نہ سنبھالے حسین گھوڑے پر
گر کے ٹہرے زمیں پہ تیروں پر
ہاے ہر ظلم سہہ رہے تھے حسین
اور مقتل میں کہہ رہے تھے حسین
اپنی آغوش میں سلا لو ماں
لوری پھر سے وہی سنا دو ماں
اے میرے لال حسین
بچپنے سے ہے میرا ایک سپنا
وعدہ پورا میں کر سکوں اپنا
ایسی مجھکو تو اب دعا دو ماں
لوری پھر سے وہی۔۔۔
تیر و تلوار کی چبھن سے نڈھال
ہوا صدموں کی میں تھکن سے نڈھال
مجھکو گودی میں اب سلا لو ماں
لوری پھر سے وہی۔۔۔
کتنا سوکھا ہے میرا دیکھو دہن
ہو گیا پاش پاش میرا بدن
تیر تن سے میرے نکا لو ماں
لوری پھر سے وہی۔۔۔
دیکھا مادر کو تو یہ شہ نے کہا
چھلنی تیروں نے کر دیا کرتہ
اپنی چادر مجھے اڑھا دو ماں
لوری پھر سے وہی۔۔۔
دشمنی ساری ان کی مجھ سے ہے
یہ فقط میرے خون کے پیاسے ہے
اپنی گردن کو تم ہٹا لو ماں
لوری پھر سے وہی۔۔۔
اشک آنکھیں میری بہاتی ہے
یادیں بچپن کی پھر ستاتی ہے
اپنے پہلو میں تم لٹا لو ماں
لوری پھر سے وہی۔۔۔
دیکھو اماں یہ پسلیاں ٹوٹی
کیسے دیکھو گی ہڈیاں ٹوٹی
گر رہا ہوں مجھے سنبھالو ماں
لوری پھر سے وہی۔۔۔
تیرے پہلو میں جب بھی سوتا تھا
راتوں کو اٹھ کے میں یہ کہتا تھا
مجھکو پانی زرا پلا دو ماں
لوری پھر سے وہی۔۔۔
ہے دعا شمس اور عامر کی
اماں کر دو یہ آرزو پوری
اپنے روضے پہ تم بلا لو ماں
لوری پھر سے وہی۔۔۔