میرے حالات سنو میرے جزبات سنو
جس وقت نظر سر کی پڑھی اپنے بدن پر
دیکھا کہ سجا زخموں سے ہے وہ تن اطہر
نہ گور میسر نہ کفن کے لئے چادر
گویا ہوا تب اپنے بدن سے سر سرور
کیا حال میرے بعد ہوا کچھ تو بتا دے
کیا گزری بدن تجھ پہ وہ احوال سنا دے
میرے حالات سنو میرے جزبات سنو
ناگاہ بدن پر ہوا ایک لرزا سا طاری
جو زخم تھے سب پھٹ گےء خوں ہو گیا جاری
کہنے لگا وہ سر سے یہ با گریہ و زاری
اے سر بنی پردرد ہے تقدیر ہماری
تو نیزے پہ قرآن تھا جو چلا تھا
گھوڑوں نے مجھے دشت میں پامال کیا تھا
میرے حالات سنو۔۔۔
جلتی ہوئی ریتی نے مجھے ڈھانپنا چاہا
مجھ پر پر جبریل بھی کرنے لگا سایہ
سورج نے طمازت کو بہت اپنی گھٹایا
پر نانا کی امت نے کفن بھی نہ اڑھایا
میں خاک پہ جلتا رہا روتی رہی زہرا
صدقے میرے اس حال پہ ہوتی رہی زہرا
میرے حالات سنو۔۔۔
تیروں پہ معلق تھا کہاں میں تھا زمیں پر
غربت پہ میری تڑپا بہت لاشہء اکبر
پھر بعد میں وہ تیر ہوئے سینے سے باہر
اچھا ہوا اس وقت نہ تھی سینے پہ دختر
سب تیر گزر جاتے سکینہ کے بدن سے
گر جاتا فلک فرش پہ اس رنج و محن سے
میرے حالات سنو۔۔۔
سب قافلہ رخصت ہوا میں رہ گیا تنہا
پھر جشن سفر دشت میں کرنے لگے اعدا
عباس کا لاشہ جو بڑا تھا لب دریا
وہ بھی میری مظلومی پہ خود نوحہ کناں تھا
اس جسم پہ اے فرق جفا بعد قضا تھی
اے سر تو بتا شام کی کیا آب و ہوا تھی
میرے حالات سنو۔۔۔
یہ سن کے سر شاہ سے خوں ہو گیا جاری
لب ہلنے لگے دشت میں لرزا ہوا طاری
سر بولا نہ سن پاے گا روداد ہماری
وہ راہ مصیبت بڑی مشکل سے گزاری
منظر وہ الم ناک میری آنکھوں نے دیکھے
دشمن کو بھی دکھلائے نہ اللہ وہ لمحے
میرے حالات سنو۔۔۔
زینب کے کھلے سر پہ برستے رہے پتھر
تھی ضد پہ طمانچوں کے سکینہ میری دختر
سجاد پہ دروں کی تھی برسات برابر
بڑھتا تھا ستم اور جو میں کہتا تھا رو کر
اے ظالموں دیکھو میری بچی کو نہ مارو
کچھ دیر کو سجاد کا یہ طوق اتارو
میرے حالات سنو۔۔۔
رکھا گیا جس وقت مجھے طشت تلا میں
سر ننگے حرم آے تھے دربار جفا میں
کفار کی سب عورتیں بیٹھی تھی ردا میں
بے پردہ بہن میری تھی دربار بلا میں
دنداں پہ چھڑی مار کے ظالم یہ پکارا
آواز دو کیوں آتا نہیں شیر خدا کا
میرے حالات سنو۔۔۔
دم توڑتے میں نے تو سکینہ کو ہے دیکھا
زندان میں مرقد میری بچی کا بنا تھا
کچھ غسل و کفن بھی نہیں پایا تھا اس کا
چپکا جو بدن سے تو اترتا نہ تھا کرتہ
آنکھوں میں میری یہ جو لہو دیکھ رہا ہے
یہ حال سکینہ کے جنازے پہ ہوا ہے
میرے حالات سنو۔۔۔
یہ گفتگو سر اور بدن میں جو ہوی تھی
کربل کی زمیں اور فضا کانپ رہی تھی
روداد ستم جسم پہ اور سر پہ لکھی تھی
گودی میں لیےء سر جو کھڑی بنت علی تھی
اے شمس وہ لاشے جو سر دشت پڑے تھے
عامر وہ غم و رنج سے سب کانپ رہے تھے
میرے حالات سنو۔۔۔