عباس میرِ لشکرم
شکل علی شیر خدا
شبیر سا جاہ و ہشم
عباس میرِ لشکرم
آیا علی کا لاڈلا
کہتے تھے دشمن بر ملا
سب دے دو اسکو راستہ
ورنہ کرے گا سر قلم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
اک نوجواں اک شہ سوار
ہاتھوں میں نیزہ تیز دھار
دشمن گراے بے شمار
بڑھتا گیا یوں دم بہ دم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
دریا پہ جانا ہے اسے
پانی پلانا ہے اسے
وعدہ نبھانا ہے اسے
کھای سکینہ کی قسم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
راہ وفا میں خوں دیا
اک بوندھ نہ پانی پیا
دریا پہ جب گاڑا علم
سب کہہ اٹھے عرب و عجم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
میداں میں جب غازی گیا
حیدر کی طرح ڈٹ گیا
پرچم کو جھکنے نے دیا
اور ہو گےء بازو قلم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
مشک سکینہ چھد گیء
پیاسی سکینہ رہ گیء
نہ آس عمو کی رہی
جب آ گیا خالی علم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
گھوڑے سے جب غازی گرا
شبیر کا اک با وفا
دنیا سے رخصت ہو گیا
اجڑا ہے زینب کا بھرم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
عباس نے شہ سے کہا
آقا میری ہے التجا
لاشہ نہ جاے خیموں میں
کر دیجیےء اتنا کرم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
بچوں کا ٹوٹا آسرا
آیا علم جو خوں بھرا
غش میں سکینہ گر پڑی
یہ ہو گیا کیسا علم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
عرفان کی ہے التجا
میثم کی پوری ہو دعا
نوحہ گر تیرا میں رہوں
جب تک رہے سینے میں دم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔